Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

برطانوی وزیراعظم نے قانون کی خلاف ورزی پرمعافی مانگ لی، پولیس معاملہ دیکھ رہی ہے

رشی سونک کو سیٹ بیلٹ نہ باندھے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے
شائع 20 جنوری 2023 09:43am
تصویر: اے ایف پی
تصویر: اے ایف پی

برطانوی وزیراعظم رشی سونک کو سیٹ بیلٹ باندھے بغیرگاڑی میں بیٹھنے پرشدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی اس ویڈیو کا جائزہ لے رہے ہیں .

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق برطانوی وزیراعظم کے دفترٹین ڈاؤننگ سٹریٹ سے کہا گیا ہے کہ یہ ’اندازے کی غلطی تھی‘ جس کے لیے وہ معافی مانگ چکے ہیں۔ انہوں نے مختصر وقت کیلئے سیٹ بیلٹ کو کلپ میں سے نکالا جسےسب نے دیکھا لیکن وہ تسلیم کرتے ہیں کہ یہ غلطی تھی۔

وزیراعظم رشی سونک کی یہ ویڈیو گزشتہ روز شمالی انگلینڈ کی کاؤنٹی لنکسشائر میں ان کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے لیے بنائی گئی تھی جس میں وہ چلتی گاڑی کی پچھلی نشست پر سیٹ بیلٹ لگائے بغیراپنی حکومت کی پالیسیوں کے بارے میں بات کررہے ہیں۔

مقامی پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حکام معاملے سے آگاہ ہیں اور اسے دیکھا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ برطانیہ میں دوران سفرگاڑی کا سیٹ بیلٹ نہ باندھنے 500 پاؤنڈ تک جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔

ڈاؤننگ سٹریٹ کے ایک ترجمان کے مطابق ، ’رشی سونک مکمل طورپرتسلیم کرتے ہیں کہ یہ غلطی تھی اوروہ اس پر معافی مانگتے ہیں۔ وزیراعظم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ دوران سفرسب کو سیٹ بیلٹ باندھناچاہیے۔‘

سیاسی مخالفین رشی سونک کے حالیہ دنوں میں جہاز کے ذریعے متعدد دوروں کو بھی تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں، اوران کی سفری عادات کو زیربحث لایا جارہا ہے۔

مخالفین کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ جیٹ کے استعمال کی عادت سے ماحولیات سمیت ٹیکس دینے والوں پربھی بوجھ پڑ رہا ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم کے دفاع میں ان کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ ، ’رشی سونک مختلف سفری ذرائع استعمال کرتے ہیں،یہ اس بات پرمنحصر ہے کہ وہ کہاں جا رہے ہیں تا کہ برطانیہ کے مختلف حصوں تک پہنچنے کیلئے کم وقت لگے۔‘

British PM

Rishi Sunak

Seat Belt