اسلام آباد پولیس گھر گھر پہنچ کر کوائف جمع کرنے لگی
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو مزید محفوظ بنانے کے لیے“ ناک دا ڈور“ مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔
مہم کے تحت کاؤنٹر ٹررزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے اہلکاروں کی خصوصی ٹیمیں گھر گھر جاکر شہریوں اور ان کے ملازمین کا ڈیٹا اکٹھا کررہی ہے جبکہ مطلوبہ کوائف نہ ہونے پر گرفتاری ہوگی۔
“ ناک دا ڈور“ مہم کے تحت ہرتھانے کی حدود میں سی ٹی ڈی اسلام آباد کی ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر گھرگھر جا کرگھریلو ملازمین اورکرایہ داروں کا اندراج کر رہی ہیں۔
ایس پی سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت کومحفوظ بنانا ہے اور ڈیٹا فراہم نہ کرنے والے اور غیرملکیوں کے پاس ویزہ نہ ہونے کی صورت میں قانونی کارروائی کے ساتھ گرفتاری بھی عمل میں لائی جائے گی۔
مہم کے تحت 11,000 کرایہ داروں اور 1,200 گھریلوملازمین کا ڈیٹا اکٹھاک یا جاچکا ہے اور شہرکے مزید علاقوں میں بھی مہم کا دائرہ کار بڑھایا جارہا ہے۔
Comments are closed on this story.