Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ریکوڈک پراجیکٹ سے 8 ہزار مقامی افراد کو روزگار ملے گا، وزیراعلیٰ بلوچستان

گوادر پاکستان کی خوشحالی کی گیٹ وے ہے لیکن اسے وہ اہمیت نہیں ملی، عبدالقدوس بزنجو
شائع 20 جنوری 2023 12:26am
فوٹو — آج نیوز
فوٹو — آج نیوز

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا کہنا ہے کہ ریکوڈک پراجیکٹ کے تحت 8 ہزار مقامی افراد کو روزگار ملے گا۔

آج نیوز کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ عوام نے 5 سال کا مینڈیٹ دیکر ہمیں اسمبلی میں بھیجا ہے، لہٰذا بلوچستان اسمبلی مدت پوری کرے گی، اسے توڑا نہیں جائے گا کیونکہ کومتیں آتی جاتی رہتی ہیں، اسمبلی کو رہنا چاہئے۔

حکومت بنانے میں اسٹیبلشمنٹ کے کردار کی باتیں پرانی ہوگئیں

حکومت ختم کرنے میں اسٹیبلشمنٹ کے کردار پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت بنانے میں اسٹیبلشمنٹ کے کردار کی باتیں پرانی ہوگئیں، جام کمال حکومت تبدیل کرنے میں ارکان اسمبلی نے کردار ادا کیا، اسٹیبلشمنٹ نےاس میں رتی برابر ساتھ نہیں دیا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) اور پی پی کے درمیان اردو، انگلش میڈیم کافرق ہے، البتہ الیکٹیرز جہاں چاہتے ہیں ووٹ بینک ساتھ اپنے لیکر جاتے ہیں، پارٹی کا اپنا کوئی ووٹ بینک نہیں، سیاسی رہنماؤں کا پارٹیاں تبدیل کرنا معمول کی بات ہے۔

عبدالقدوس بزنجو کا مزید کہنا تھا کہ عسکریت پسندی کا سب سے زیادہ نقصان بلوچستان کو پہنچا، علیحدگی پسندوں کو عوامی حمایت حاصل نہیں، لہٰذا پہاڑوں پر بیٹھے نوجوان اپنے فیصلے پر نظرثانی کریں، بات چیت کے دروازے سب کے لئے کُھلے ہیں۔

گوادر پاکستان کی خوشحالی کی گیٹ وے ہے لیکن اسے وہ اہمیت نہیں ملی

گوادر سے متعلق بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ گوادر پاکستان کی خوشحالی کا گیٹ وے ہے لیکن اسے وہ اہمیت نہیں ملی جو ملنی چاہئے تھی، پورٹ کی وجہ سے عوام کو حقوق کی فراہمی وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے۔

بیرک گولڈ کمپنی علاقے کی بہتری کے لئے 40 ارب روپے فراہم کرے گی

خصوصی انٹرویو میں ریکوڈک منصوبے کے حوالے سے عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ ریکوڈک میں بلوچستان کا 25 فیصد حصہ ہے، منصوبے کی شکل میں پاکستان کو ایک بہت بڑا تحفہ ملا ہے، پراجیکٹ کے تحت ملک میں 8 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری آرہی ہے، اس منصوبے سے 8 ہزار مقامی افراد کو ملازمتیں ملیں گی جب کہ بیرک گولڈ کمپنی علاقے کی بہتری کے لئے 40 ارب روپے فراہم کرے گی۔

AAJ NEWS

Federal govt

بلوچستان

Reko Diq

Gawadar

BAP

cm balochistan