Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’کہانی سنو‘ کی شرٹ، مداح نے گلوکار کا دل جیت لیا

کیفی خلیل سے محبت کے اظہار کیلئے مداح کا منفرد انداز
شائع 19 جنوری 2023 11:52pm

گلوکار کیفی خلیل کے گانے کہانی سنو2.0 نے غیرمعمولی مقبولیت حاصل کرلی ہے۔

شہرت کے ساتھ ساتھ گلوکار کے پرستاروں کی تعداد میں بھی روز بروز اضافہ ہورہا ہے ایک پرستار نے گلوکار کیلئے کہانی سنو تھیم کی شرٹ ڈیزائن کرڈالی۔

رمشا نامی ٹوئٹر صارف نے ڈینم شرٹ کی تصویر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھاکہ ہاتھ سے پینٹ کردہ پہلی کہانی سنو ڈینم شرٹ پیش خدمت ہے۔

کیفی خلیل نے اپنی پرستار کے کام کو سراہتے ہوئے لکھاکہ یہ آرٹ کا بہت خوبصورت نمونہ ہے اور آپ بہترین فنکار ہیں۔آپ کی محبت ، پذیرائی اور مختلف انداز سے اسے تیار کرنے پر آپ کا شکریہ۔

یوٹیوب پر گانے کہانی سنو کو اب تک 5کروڑ 20 لاکھ مرتبہ سنا جاچکا ہے۔

Kaifi Khalil

Kahani Suno