Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارت نے عطااللہ خان کے مشہور گانے کو بھی نہ چھوڑا

بھارت نے 'اچھا صلہ دیا تو نے میرے پیار کا' کی بھی کاپی بنادی
شائع 19 جنوری 2023 10:50pm

بھارت نے پاکستانی گانے کو چوری کرکے دوسری مرتبہ ری میک بنادیا۔

ٹی سیریز کی جانب سے یوٹیوب پر جاری کیے گئے گانے میں معروف بھارتی ڈانسر نورا فتیحی اور بالی ووڈ اداکار راج کمار راؤ کو دیکھا جاسکتا ہے ۔

یوٹیوب پر گانے کو چند ہی گھنٹوں میں 5 ملین سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔

مشہور گانے ’ اچھا صلہ دیا تو نے میرے پیار کا’ کو پاکستان کے نامور گلوکار عطاءاللہ عیسیٰ خیلوی نے 80 کی دہائی میں گایا تھا۔

پھر اسے 1995 میں سونو نگم نے بالی وڈ فلم ’بے وفا صنم‘ کیلئے چوری کیا تھا۔

نئے گانے میں دیکھا جاسکتا ہے کہ راجکمار راؤ ایک کار حادثے سے بچ کر اپنے گھر لوٹتے ہیں تاکہ اپنی بے وفا محبوبہ نورا فتیحی سے انتقام لے سکیں۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ انڈسٹری میں اکثر ہی ایسا ہوتا ہے کہ پاکستان کے مشہور گانوں کو چرا کے اسے اپنے انداز میں ری میک کرلیا جاتا ہے ۔

Nora Fatehi

Attaullah Essakhelvi