Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جمرود میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 2 اہلکار شہید 3 زخمی

پاک افغان شاہراہ کو ہر قسم ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔
شائع 19 جنوری 2023 09:45pm

خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں جمرود تختہ بیگ چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں دو پولیس اہلکار منظور اور یونس شہید جبکہ تین زخمی ہوگئے، واقعے پر وزیراعلیٰ نے نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔

ڈی پی او ضلع خیبر عمران کے مطابق پولیس کی جوابی کارروائی سے حملہ اور مارا گیا، جبکہ دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر طلب کر لی گئی ہے اور علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

پاک افغان شاہراہ کو ہر قسم ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے تختہ بیگ چیک پوسٹ پر حملے کا نوٹس لیتے ہوئے انپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔

وزیر اعلیٰ نے پولیس کی اضافی نفری فوری طور پر بھیجنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے، شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

KPK

suicide attack