Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک میں سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کی کمی

فی تولہ سونا 1 لاکھ 85 ہزار 300 روپے پر آگیا ہے
شائع 19 جنوری 2023 07:18pm
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونا سستا ہوگیا۔ فوٹو — فائل
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونا سستا ہوگیا۔ فوٹو — فائل

سونے کی مقامی اور عالمی قیمتوں میں آج کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1200 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 1 لاکھ 85 ہزار 300 روپے پر آگیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 1029 روپے کمی سے 1 لاکھ 58 ہزار 865 روپے ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ عالمی مارکیٹ میں 6 ڈالر کمی کے بعد فی اونس سونا 1909 ڈالرز کا ہوگیا ہے۔

Gold prices

gold market

karachi gold rates

Gold rates Pakistan