Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

منصور عثمان اعوان نے اٹارنی جنرل بننے سے معذرت کرلی

وفاقی حکومت نے اٹارنی جنرل کیلئے نئے ناموں پر غور شروع کردیا
شائع 19 جنوری 2023 06:29pm

نئے اٹارنی جنرل پاکستان (اے جی پی) کی تعیناتی کے معاملے پر منصور عثمان اعوان نے اٹارنی جنرل بننے سے معذرت کرلی ہے۔

ذرائع کے مطابق منصور عثمان اعوان نے ذاتی وجوہات کی وجہ سے عہدہ لینے سے معذرت کی جس کے بعد وفاقی حکومت نے اٹارنی جنرل کیلئے نئے ناموں پر غور شروع کردیا۔

صدر مملکت کی منظوری کے باوجود منصور عثمان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا تھا۔

خیال رہے کہ اشتر اوصاف کے استعفے کے بعد صدر مملکت نے 24 دسمبر 2022 کو منصور عثمان کے نام کی سمری منظور کی تھی۔

Federal govt

attoney general

mansoor usman awan