Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

نگران وزیراعلیٰ کیلئے بہترین صلاحیت کے حامل شخصیات کو نامزد کر رہے ہیں: عمران خان

نگراں وزیراعلیٰ کیلئے عمران خان سے مشاورت کے بعد دو نام پارلیمانی کمیٹی کو بھیجے جانے پر اتفاق
شائع 19 جنوری 2023 06:06pm
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان۔ فوٹو — فائل
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان۔ فوٹو — فائل

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے لئے بہترین صلاحیت کے حمال شخصیات کے حامل شخصیات کو نامزد کر رہے ہیں۔

لاہور میں عمران خان سے پی ٹی آئی کی پارلیمانی کمیٹی کے اراکین نے ملاقات کی جس میں نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کی نامزدگی سے متعلق امو رپر مشاورت کی گئی۔

ملاقات میں احمد نواز سکھیرا، نوید چیمہ اور نصیر خان کے ناموں پر غور کیا گیا جب کہ عمران خان سے مشاورت کے بعد دو نام پارلیمانی کمیٹی کو بھیجے جانے پر اتفاق ہوا۔

اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک انتخابات میں تاخیر کا متحمل نہیں، خوفزدہ گروہ کو مزیدخرابیوں کی اجازت دینا حماقت ہوگی، صاف اور شفاف انتخابات کا انعقاد سنجیدہ ترین معاملہ ہے، عوام کو انتخاب کے ذریعے فیصلےکا حق بلا تاخیر دیا جائے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ پی ٹی آئی بہترین شہرت و صلاحیت کی حامل شخصیات کو نگراں وزیراعلیٰ کے لئے نامزد کر رہی ہے، نگراں حکومتوں کے قیام کا آئینی تقاضا سنجیدگی سے پورا کیا جائے۔

pti

imran khan

lahore

Care Taker CM Punjab