Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نابالغ لڑکی کے ساتھ چلتی اسکوٹر پر نازیبا حرکات، مقدمہ درج

ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس کا فوری ایکشن
شائع 19 جنوری 2023 05:28pm

بھارتی شہر لکھنؤ میں پولیس نے ایک شخص کو ویڈیو وائرل ہونے پر حراست میں لے لیا۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں مبینہ طور پر ایک نابالغ لڑکی کو اتر پردیش کے دارالحکومت کی مصروف سڑک پر ایک شخص کے ساتھ سکوٹر پر سوار دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ ویڈیو منگل کو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں دونوں کو چلتی اسکوٹر پر نازیبا حرکات کرتے دیکھا گیا۔

لکھنؤ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے وائرل ویڈیو میں موجود شخص کو حراست میں لے لیا، جبکہ دوران تفتیش لڑکی بھی نابالغ نکلی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آف پولیس (اے ڈی سی پی) سنٹرل لکھنؤ راجیش شریواستو نے بدھ کے روز بتایا، “کل ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں لکھنؤ کے حضرت گنج تھانہ کی حدود میں ایک مرد اور ایک نابالغ لڑکی کو اسکوٹر پر نامناسب طریقے سے بیٹھے دکھایا گیا۔ “

اے ڈی سی پی نے مزید کہا، ”تعذیراتِ ہند (آئی پی سی) سیکشن 294، 279 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے اور اسکوٹر چلانے والے 23 سالہ وکی شرما نامی شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور اسکوٹر ضبط کرلی گئی ہے۔“

مقدمہ عوامی جگہ پر فحاشی پھیلانے کے الزام میں درج کیا گیا۔

پولیس نے مزید کہا کہ ملزم نوجوان کا تعلق دیہی علاقے سے بتایا جاتا ہے جبکہ اس کے ساتھ آنے والی لڑکی نابالغ نکلی ہے۔

Viral Video

Hazratganj

Lucknow