Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پی ٹی آئی کے مزید 25 سے 30 استعفے منظور ہونے کا امکان

قومی اسمبلی کے شعبہ قانون سازی نے ہوم ورک مکمل کرکے اسپیکر کو بھجوا دیا.
شائع 19 جنوری 2023 04:14pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اسمبلی میں آنے کی خواہشمند ہے تو حکومتی اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موودمنٹ (پی ڈی ایم) انہیں معاملات سے دور رکھنے کیلئے ڈٹ گئی، پی ٹی آئی کے مزید پچیس سے تیس اراکین کے استعفے منظور ہونے کا امکان ہے۔

قومی اسمبلی کے سیکرٹری طاہر حسین نے اسپیکر راجا پرویز اشرف سے ملاقات میں قومی اسمبلی شعبہ قانون سازی کے ہوم ورک پر بریفنگ دی۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے شعبہ قانون سازی نے ہوم ورک مکمل کرکے اسپیکر کو بھجوا دیا، اسپیکر کو پی ٹی آئی اراکین کے استعفے منظور کرنےکی ایڈوائس دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی کرنے کا فیصلہ بھی پی ٹی آئی کی وجہ سے ہوا۔

استعفے کب مںظور کرنے ہیں، یہ اسپیکر کی صوابدید ہے، رواں ہفتے پی ٹی آئی کے 35 اراکین ڈٰی نوٹیفائی ہوچکے ہیں۔

pti

PDM

National Assembly

PTI Resignation