Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Akhirah 1446  

ثانیہ مرزا کا آسٹریلین اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز میں فاتحانہ آغاز

بھارتی ٹینس اسٹار ریٹائرمنٹ کا عندیہ دے چکی ہیں
شائع 19 جنوری 2023 03:29pm
تصویر: ثانیہ مرزا/انسٹاگرام
تصویر: ثانیہ مرزا/انسٹاگرام

بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور ان کی قزاخ جوڑی دار اینا سرجیوینا ڈینیلینارواں سال کے پہلے گرینڈ سلام آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئیں۔

۔ فاتح جوڑی نے ویمنزڈبلز کے ابتدائی میچ میں ہنگری کی ڈالما ریبیکا گالفی اور ان کی امریکی ٹینس کھلاڑی برنارڈا پیرا کو شکست دی ۔

انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی ٹی ایف )کے زیراہتمام آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا 111 واں ایڈیشن آسٹریلوی شہر میلبورن میں جاری ہے ۔

جمعرات کو کھیلے گئے خواتین کے ڈبلزمقابلوں کے پہلے راؤنڈ میچ میں بھارت کی نامورٹینس سٹارثانیہ مرزا اوران کی جوڑی دار اینا سرجیوینا ڈینیلینانے شاندار کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے حریف ہنگری کی ڈالما ریبیکا گالفی اور ان کی امریکی ٹینس کھلاڑی برنارڈا پیرا کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 5-7 سے شکست دی۔

اس فاتحانہ آغازسے وہ ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئی ہیں۔

واضح رہے کہ ثانیہ مرزا کھیل سے ریٹائرمنٹ کا عندیہ دیتے ہوئے کہہ چکی ہیں کہ آئندہ ماہ دبئی ٹینس چیمپئن شپ ان کا آخری ایونٹ ہوگا۔

شعیب اور ثانیہ ایک ساتھ ۔۔ علیحدگی کی خبروں پرردعمل بھی آگیا

ویمن ٹینس ایسوسی ایشن کو انٹرویو میں دوران کیریئر6 گرینڈ سلم ڈبلزٹائٹل جیتنے والی 36 سالہ ثانیہ کا کہنا تھا کہ انجری کے باعث کئی ایونٹس کھیل نہیں پائی۔ چاہتی ہوں کے کیرئیرکا اختتام ٹورنامنٹ کھیل کر کروں۔

india

Sania Mirza

Australian Open