Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

”فروری سے ملک میں ادویات ملنا بند ہوجائیں گی“

فارماسوٹیکل مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن کی قائمہ کمیٹی کوبریفنگ
شائع 19 جنوری 2023 03:34pm
ہماری برآمدات 35 فیصد گرچکی ہیں،بریفنگ - تصویر روئٹرز
ہماری برآمدات 35 فیصد گرچکی ہیں،بریفنگ - تصویر روئٹرز

فارماسوٹیکل مینو فیکچرنگ ایسوسی ایشن نے خبردارکرتے ہوئے کہا کہ فارماسیوٹیکل کمپنیزکی ایل سیز100 فیصد بند کردی گئی ہیں پیشگی ادائیگوں کے باوجود بھی ایل سیزنہیں کھل رہیں۔

سینیٹ قائمہ کی کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں فارماسوٹیکل مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن نے ایل سیز کلیئرنہ ہونے پرفارماسیوٹیکل انڈسٹری کو درپیش مسائل سے متعلق بریفنگ دی۔

بریفنگ میں ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اگلے ماہ ہماری برآمدات صفر ہوجائیں گی اور فروری میں ملک میں ادویات ملنا بند ہوجائیں گی کیونکہ ہماری برآمدات 35 فیصد گرچکی ہیں۔

مزید کہا کہ بے روزگاری کا ایک طوفان آنے والا ہے، فارماسیوٹیکل 6 ارب ڈالرکی صنعت ہے اور ہم 96 فیصد خام مال درآمد کرتے ہیں اور باقی 5 فیصد بھی بھارت سے منگواتے ہیں۔

سینیٹ قائمہ کی کمیٹی کو بریفنگ کے دوران ایسوسی ایشن نے بتایا کہ ہماری ایل سیز100 فیصد بند کر دی گئی ہیں پیشگی ادائیگوں کی ہے مگر پھر بھی ایل سیز نہیں کھل رہیں۔

مزید کہا کہ تمام بینک کہ رہے ہیں کہ ڈالر نہیں ہیں، تو ایل سیزنہیں کھول سکتے اس کے ساتھ ہی وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارکوخط لکھا ہے مگر کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔

Ministry of Finance

Medicines Shortage

Pharmaceutical Manufacturing