Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

راکھی ساونت کو ڈانس اکیڈمی کے افتتاح سے قبل گرفتار کرلیا گیا

اداکارہ آج شوہر کے ہمراہ ڈانس اکیڈمی کاافتتاح کرنے والی تھیں
شائع 19 جنوری 2023 03:07pm

بھارتی اداکارہ اور ڈانسر راکھی ساونت کو امبولی پولیس نے شرلین چوپڑا کیس میں گرفتار کر لیا۔ اداکارہ نے راکھی کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی ہوئی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق راکھی کو آج 19 جنوری کو سہ پہر 3 بجے اپنی ڈانس اکیڈمی کا آغاز کرنا تھا، اس اکیڈمی کے لیے راکھی نے اپنے شوہر عادل درانی کے ساتھ شراکت داری کی تھی۔ لیکن اس سے قبل ہی پولیس نے انہیں حراست میں لےلیا۔

پولیس نے شرلین چوپڑا کی درج کروائی گئی شکایت پر ایکشن لیتے ہوئے اداکارہ کو کچھ دیر قبل گرفتار کیا ہے۔ راکھی نے شرلین کے خلاف قابل اعتراض زبان استعمال کی تھی۔

دوسری جانب اس گرفتاری کی تصدیق کرنے والی شرلین چوپڑا نے ٹوئٹرپربتایا کہ گزشتہ روزممبئی کے سیشن کورٹ نے راکھی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد کی تھی۔

راکھی نے گزشتہ سال ’می ٹو‘ کے ملزم ساجد خان کیخلاف بیان پر شرلین چوپڑا کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ 29 اکتوبر کو ساجد خان کے خلاف اپنا بیان ریکارڈ کرانے کے بعد شرلین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے الزام لگایا کہ سلمان خان فلمساز کو تحفظ دے رہے ہیں۔

تاہم راکھی نے ساجد کا دفاع کرتے ہوئے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ پولیس کو معلوم ہے کہ کس شکایت میں میرٹ ہے اور کون سی میں نہیں۔

بعدازاں شرلین نے راکھی کے خلاف ہتک عزت کی شکایت درج کرائی تھی۔

Rakhi Sawant

Adil Khan

Sherlyn Chopra