Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور، ایف آئی اے کا غیرملکی کرنسی اسمگلرز کیخلاف کریک ڈاؤن

52 افراد غیرقانونی کرنسی کی خریدو فرخت کے جرم میں گرفتار
شائع 19 جنوری 2023 03:11pm
تصویر/فائل
تصویر/فائل

ڈائریکٹروفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) لاہورکی جانب سے غیرملکی کرنسی اسمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا۔

ایف آئی اے نے صادق پلازہ، نابھہ روڈ اور موج دریا روڈ پرچھاپا مارا جہاں غیرملکی کرنسی کی خرید وفروخت میں ملوث 2 کانوں کو سیل کردیا گیا۔

ایف آئی اے نے کرنسی اسمگلرز کے خلاف 30 مقدمات کا اندراج کرتے ہوئے 52 افراد کو گرفتار کیا، جو اسٹیٹ بینک کی اجازت کے بغیرغیر قانونی خرید و فروخت کررہے تھے۔

FIA

Pakistani currency