Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سرکاری اراضی قبضہ کیس: دوست محمد مزاری کے 5 شریک ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع

شامل تفتیش ہونا چاہتے ہیں ڈر ہے اینٹی کرپشن حکام گرفتار نہ کر لیں، وکیل درخواستگزار
شائع 19 جنوری 2023 02:14pm

اینٹی کرپشن عدالت لاہور نے دوست محمد مزاری کے 5 شریک ملزمان کی سرکاری اراضی پر قبضہ کے کیس میں عبوری ضمانت میں توسیع کر دی ہے۔

ڈیوٹی جج اینٹی کرپشن کورٹ خالد محمود بھٹی نے سابق ڈپٹی اسپیکردوست مزاری کے 5 شریک ملزمان کی عبوری ضمانت پر سماعت کی۔

اینٹی کرپشن حکام نے تفتیش مکمل کرنے کیلئے مہلت طلب کی، تو ملزمان کے وکیل نےعدالت کو بتایا کہ دوست مزاری کو ضمانت پر رہائی مل چکی ہےعبوری ضمانت منظور کی جائے۔

درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ شامل تفتیش ہونا چاہتے ہیں ڈر ہے اینٹی کرپشن حکام گرفتار نہ کر لیں، سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے مقدمہ درج کیا گیا، اراضی پر قبضہ کا الزام جھوٹ پر مبنی ہے۔

ملزمان پرسرکاری اراضی کا ریکارڈ قبضہ میں رکھنے کا بھی الزام ہے۔

عدالت نے تفتیش مکمل کرنے کے لیے مہلت کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزمان کی عبوری ضمانت میں 18 فروری تک توسیع کر دی۔

dost muhammad mazari