Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان زخمی ہیں، ابھی اسمبلی نہیں جاسکتے، فوادچوہدری

قومی اسمبلی ربراسٹمپ کے سوا کچھ نہیں، الیکشن کمیشن ن لیگ کا ماتحت ہے
شائع 19 جنوری 2023 12:10pm
تصویر: اے پی پی/فائل
تصویر: اے پی پی/فائل

الیکشن کمیشن کی جانب سے ضمنی انتخابات میں 7 حلقوں سے عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیے جانے پرفواد چوہدری کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی ربڑ اسٹیمپ کے سواکچھ نہیں۔ عمران خان زخمی ہیں ابھی اسمبلی نہیں جا سکتے۔

آج نیوزسے بات چیت کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ فی الحال اس بات کا فیصلہ نہیں کیا گیا کہ عمران خان کون سی نشست اپنے پاس رکھیں گے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ الیکشن کمیشن ن لیگ کا ماتحت بنا ہوا ہے، چیف الیکشن کمشنر سے کسی بہتری کی امید نہیں۔

حکومت اورالیکشن کمیشن پر تنقید کرنے والے پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ ملک پر ایسا گروپ برسر اقتدار ہے جو تاقیامت حکمراں رہنا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے حالات فوراً الیکشن کا تقاضا کر رہے ہیں، جب تک الیکشن نہ ہوئے، معاشی عدم استحکام بڑھتا جائے گا۔

واضح رہے کہ چیف الیکشن کمشنر سکندرسلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے آج انتخابی اخراجات سے متعلق 20دسمبر کو محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا تے ہوئے عمران خان کی 7 حلقوں سے کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔

عمران خان این اے 22 مردان، این اے 24 چارسدہ، این اے 31 پشاور، این اے 108 فیصل آباد، این اے 118 ننکانہ، این اے 239 کورنگی اور این اے 45 کرم سے کامیاب قرار دیے گئے ہیں۔

fawad chaudhry

imran khan

National Assembly