Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

راولپنڈی، پنجاب فوڈ اتھارٹی کا جعلی چائے بنانیوالی فیکٹری پر چھاپہ

فوڈ اتھارٹی نے مضرصحت ملاوٹی سامان اپنے قبضے میں لے لیا
شائع 19 جنوری 2023 09:25am

راولپنڈی میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جعلی چائے بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کرمضرصحت ملاوٹی سامان اپنے قبضے میں لے لیا۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے ملاوٹی چائے بنانے والی فیکٹری پکڑلی ہے، جہاں 1500 کلو ملاوٹی چائے، چوکر، سوڈا، رنگ اور کیمیکلز سمیت پیکنگ میٹریل برآمد کیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ فیکٹری میں چائے کو جعلی میٹریل میں مکس کیا جا رہا تھا اور مضرصحت چائے کو جعلی پیکنگ میں مارکیٹ میں فروخت کیا جاتا تھا۔

rawalpindi

punjab food authority