’ایک بیوقوف آدمی نے ہمارے نمبرز آؤٹ کردیئے‘
اداکار یاسر حسین اپنے اور ساتھی اداکاروں کے موبائل نمبرز آؤٹ کرنے پر فیروز خان پر برس پڑے۔
گزشتہ روز فیروز خان نے سوشل میڈیا پر ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ انہوں نے اپنے ساتھی فنکاروں کے خلاف ہتک عزت کا نوٹس بھیجا ہے۔
بعدازاں سوشل میڈیا پر فیروز خان کی جانب سے بھجوائے گئے نوٹسز کی کاپیاں وائرل ہوگئیں تو شوبز شخصیات کی جانب سے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا ۔
اداکارہ منال خان نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ گزشتہ روز میرے فون نمبر سمیت میری ذاتی معلومات سوشل میڈیا پر شئیر کی گئیں. یہ ایک گھٹیا حرکت ہے جو فیروز خان نے کی ہے، ان کی اس حرکت نے مجھے زہنی طور پر پریشان کر دیا ہے اور مجھے سینکڑوں کالز اور میسجز موصول ہو رہے ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ میری سیکیورٹی خطرے میں ڈالی گئی ہے،میں نہ صرف ذہنی طور پر پریشان ہوں بلکہ مجھے کئی نمبروں سے ڈرایا دھمکایا بھی جا رہا ہے۔
اداکارہ منال خان نے بھی اپنی پوسٹ میں لکھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں سے میں ذہنی تناو کا شکار ہوں۔
اداکار منیب بٹ نے فیروز خان کے اس عمل پر ایف آئی اے سائبر کرائم سیل میں شکایت درج کر دی ۔
اداکار یاسر حسین نے انسٹا اسٹوری پر لکھا کہ ایک بیوقوف آدمی نے پہلے اپنی بیوی کو مارا اور پھر ہمارے نمبرز آؤٹ کردیئے، اس کی وجہ سے یہ بچہ مجھ سے ڈرامے میں کام مانگ رہا ہے ورنہ ایک لاکھ روپے بتائیں میں کیا کروں؟۔
انہوں نے مزید لکھا کہ اس بھائی نے مجھے اپنا نمبر بھیجا ہے مگر میں نے آؤٹ نہیں کیا کیونکہ میں اسکول گیا تھا تھوڑا فرق دکھنا چاہیے۔
اداکارہ ثروت گیلانی نے بھی فیروز خان کی جانب سے شوبز شخصیات کے نمبرز شیئر کیے جانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے کو مہذیب انداز سے بھی ہینڈیل کیا جاسکتا تھا۔
انہوں نے قانونی کارروائی کی دھمکی دیتے ہوئے مزید لکھا کہ دو روز قبل فیروز خان کو صرف ایک سابقہ بیوی اور ان کے وکیل کا سامنا تھا لیکن اب انہیں 10 معروف شخصیات اور ان کے وکیلوں کا سامنا بھی کرنا پڑے گا، کڈ لَک’۔
فہد مرزا نے اداکار پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ میں اس معاملے میں کچھ کہنا نہیں چاہتا تھا لیکن فیروز نے ساتھی فنکاروں کی نجی معلومات ظاہر کرکے بہت بڑی بیوقوفی اور انتقامی رویے کا مظاہرہ کیا ہے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ فیروز خان کی جانب سے اس بیوقوفانہ حرکت سے یہ ہی ظاہر ہوتا ہے کہ ان پر لگائے گئے تمام الزامات سچ تھے۔
یاد رہے کہ فیروز خان کے وکیل فائق علی جاگیرانی نے اپنی یوٹیوب ویڈیو میں بتایا کہ انہوں نے اداکار کی ہدایت پر ان کی سابق اہلیہ سمیت متعدد شوبز شخصیات کو بدنام کرنے کا قانونی نوٹس بھیج دیا۔
اداکار کے وکیل کے مطابق انہوں نے قانونی نوٹس میں تمام شخصیات کو 15 دن کی مہلت دیتے ہوئے ان سے تحریری معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے، دوسری صورت میں مذکورہ تمام شخصیات کے خلاف ہرجانے کا مقدمہ دائر کیا جائے گا۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ عدالت میں فیروز خان کے خلاف کوئی بھی گھریلو تشدد کا مقدمہ زیر سماعت نہیں اور نہ ہی اس حوالے سے ان کے خلاف کوئی درخواست جمع ہے۔
وکیل کا کہنا تھا کہ ان شخصیات نے ان کے مؤکل کے خلاف ٹھوس شواہد کے بغیر پوٹس کرکے انہیں بدنام کیا۔
Comments are closed on this story.