Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم کی اسحاق ڈار کو مہنگائی پر قابو پانے کیلئے اقدامات کی ہدایت

اجلاس میں شرکاء کی معاشی بحران اور بینکنگ سیکٹر ریفارمز پر مشاورت، ذرائع
شائع 19 جنوری 2023 12:00am
وزیراعظم شہباز شریف۔ فوٹو — فائل
وزیراعظم شہباز شریف۔ فوٹو — فائل

لاہور: وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو مہنگائی پر قابو پانے کے لئے اقدامات کرنے کی ہدایت کردی۔

لاہور میں شہباز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراء بشمول اسحاق ڈار، سعد رفیق اور احسن اقبال بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں معیشت کو بہتر کرنے کے حوالے سے معاشی ٹیم نے وزیراعظم کو تفصیلی بریفنگ دی اور معاشی بحران اور بینکنگ سیکٹر ریفارمز پر مشاورت کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ڈالر کی قیمت کو کنٹرول کرنے سے متعلق تبادلہ خیال ہوا جب کہ شہباز شریف نے اسحاق ڈار کو روپے کی قدر میں استحکام اور مہنگائی پر قابو پانے کے لئے اقدامات کی ہدایت کردی۔

Ishaq Dar

Shehbaz Sharif

economic crisis

lahore

dollar prices