Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سستے تیل و گیس کی خریداری پر پاک روس مذاکرات کا پہلا دور کامیاب

مذاکرات میں شرائط، قیمت، مقدار پر حتمی ورکنگ پیپر تیار کرنے پر اتفاق
شائع 18 جنوری 2023 07:43pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

اسلام آباد: روس سے سستا تیل اور گیس کی خریدنے پر دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور کامیاب ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق مذاکراتی بیٹھک میں مختلف شعبوں سے متعلق اعداد و شمار اور قلیل، درمیانی، طویل المدتی روڈ میپ پر تبادلہ خیال ہوا جب کہ روس کو درآمدی قیمت سے متعلق معلومات فراہم کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں تیل اور گیس کی رسد و طلب کا ڈیٹا روسی ود کو فراہم کیا گیا جب کہ مذاکرات میں شرائط، قیمت، مقدار پر حتمی ورکنگ پیپر تیار کرنے پر اتفاق ہوا اور ادائیگیوں و شپنگ کے طریقہ کار پر بھی بات چیت ہوئی۔

گیس اور تیل کی خریداری سے متعلق دونوں ملکوں کے درمیان 20 جنوری کو معاہدے طے پائیں گے۔

معاملات طے پانے کی صورت میں سالانہ 2 ارب ڈالر زر مبادلہ کی بچت ہو سکے گی اور سہ روزہ مذاکرات میں باہمی تجارت اورسرمایہ کاری کے فروغ پربھی بات ہوگی۔

پاکستانی وفد کی قیادت وفاقی وزیر اقتصادی امور ڈویژن ایازصادق اور روسی وفد کی سربراہی روسی وزیر توانائی کریں گے۔

اسلام آباد

crude oil

Pakistan Russia