Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ

رواں کاروباری ہفتے کے ابتدائی تین دنوں میں ڈالر 76 پیسے مہنگا ہوا ہے
شائع 18 جنوری 2023 04:55pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

پاکستان میں امریکی ڈالر کے اضافے نے روپے کو مزید بے قدر کردیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق بدھ کے روز ملکی تبادلہ منڈیوں میں 25 پیسے اضافے کے بعد ڈالر 228 روپے 91 پیسے کی بلند سطح پر بند ہوا ہے۔

رواں کاروباری ہفتے کے ابتدائی تین دنوں میں ڈالر 76 پیسے مہنگا ہوا ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 239 روپے ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ڈالر کی قیمت 32 پیسے اضافے سے 228 روپے 66 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

pakistani rupee

interbank

USDVSPKR

dollar prices