Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

انتخابات کی تیاریاں، پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان متحرک

ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کی تجاویز تیار کرنے کی ہدایت
شائع 18 جنوری 2023 02:09pm
فوٹو۔۔۔۔۔ اے ایف پی
فوٹو۔۔۔۔۔ اے ایف پی

انتخابات کی تیاریوں کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے چیئرمین عمران خان متحرک ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کی تجاویز تیار کرنے کی ہدایت کردی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی ہدایت پر معاشی ٹیم اکنامک پیپر تیار کرے گی،ٹیم سابق وزیرخزانہ شوکت ترین،حماد اظہر،مزمل اسلم سمیت دیگر معاشی ماہرین پر مشتمل ہوگی۔

پارٹی کے منشور میں بھی اکنامک پیپرز کی تجاویز کو شامل کیا جائے گا جبکہ آئندہ انتخابی مہم میں ملک کے معاشی بحران سے نکلنے کا حل قوم کو بتایا جائے گا۔

سابق وزیراعظم عمران خان عوامی اجتماعات میں اکنامک پیپرز کی تجاویز سے قوم کو آگاہ کریں گے۔

pti

economic crisis

imran khan

lahore

election preprations