Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کا تقرر، حکومت نے اسپیکر کو 3 نام بھیج دیے

اپوزیشن کی جانب سے 3 نام سامنے آگئے
اپ ڈیٹ 18 جنوری 2023 01:52pm
نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کون ہوگا؟ فوٹو۔۔ آج نیوز ڈیجیٹل
نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کون ہوگا؟ فوٹو۔۔ آج نیوز ڈیجیٹل

نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے نام پر فیصلے کے لئے اسپیکر 6 رکنی کمیٹی تشکیل دیں گے، حکومت نے اسپیکر کو 3 نام بھجوا دیے جبکہ اپوزیشن کی جانب سے 3 نام سامنے آگئے۔

حکومت اور اپوزیشن کی طرف سے نگران وزیر اعلیٰ کے تقرر پر متفقہ فیصلہ نہ ہونے پر گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے معاملہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کو بھیج دیا ہے،اب اسپیکر کی بنائی گئی مشترکہ کمیٹی نگران وزیراعلیٰ کے نام پر متفقہ فیصلہ کرے گی۔

مزید پڑھیں: نگراں وزیراعلیٰ کا تقرر، اپوزیشن کی جانب سے تاحال کوئی نام سامنے نہ آسکا

حکومت کی جانب سے اسپیکر کو میاں اسلم اقبال، راجہ بشارت اور ہاشم جواں بخت کے نام بھیج دیئے گئے ہیں تاہم اپوزیشن نے ابھی تک کوئی نام نہیں بھیجا۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی جانب سے ملک احمد خان، حسن مرتضیٰ اور خلیل طاہر سندھو کو پارلیمانی کمیٹی کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: گورنر کا اختیار ختم، اسپیکر نگراں وزیراعلیٰ کیلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دیں گے

جمعے کی رات 10 بج کر 10 منٹ تک متفقہ فیصلہ نہ ہوسکا تو معاملہ الیکشن کمیشن میں چلا جائے گااور الیکشن کمیشن 2روز میں نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کا تقرر کردے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر کمیٹی میں بھی نگران وزیر اعلیٰ کے نام پر متفقہ فیصلہ نہ ہونے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: حمزہ شہباز نے نگراں وزیراعلیٰ کیلئے گورنر پنجاب کو نام بھیج دیئے

lahore

Mian Aslam Iqbal

Care Taker CM Punjab

raja bisharat

hashim jawan bakht