Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں امام الحق کی تنزلی، کوہلی آگے آگئے

تازہ ترین ون ڈے انٹرنیشنل رینکنگ جاری
شائع 18 جنوری 2023 01:07pm

آئی سی سی نے تازہ ترین ون ڈے انٹرنیشنل رینکنگ جاری کردی ہے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف کراچی میں دو میچوں کے دوران صرف 17 رنز بنانے والے پاکستانی بیٹسمین امام الحق تازہ ترین درجہ بندی میں چھٹے نمبر پر آ گئے ہیں۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کو سری لنکا کے خلاف حال ہی میں ختم ہونے والی ون ڈے سیریز میں شاندارکارکردگی کارکردگی کا صلہ مل گیا۔

کوہلی نے تین اننگز میں 283 رنز اسکور کیے تھے جن میں 2 سنچریاں شامل ہیں، تازہ ترین رینکنگ میں بلے بازوں کی فہرست میں دو درجے آگے بڑھ کرچوتھے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

پاکستانی کپتان بابر اعظم 887 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ سب سے آگے آتے ہوئے پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں جبکہ کوہلی مجموعی طور پر 750 پوائنٹس پر ہیں۔

ون ڈے رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے راسی وین ڈیر ڈوسن (766 پوائنٹس) دوسرے اور انہی کے ہم وطن کوئنٹن ڈی کاک (759) تیسرے نمبر پرہیں۔

babar azam

ICC

virat kohli

ODI Ranking

icc odi ranking