Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

الیکشن کمیشن نے مزید 36 اراکین پارلیمنٹ کی رکنیت بحال کردی

سینیٹ کے 8 جبکہ قومی اسمبلی کے مزید 25 اور خیبرپختونخوا اسمبلی کے 3 ارکان کی رکنیت بحال
شائع 18 جنوری 2023 12:09pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اے پی پی
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اے پی پی

مالی گوشوارے جمع کرانے پر الیکشن کمیشن نے مزید 36 اراکین پارلیمنٹ کی رکنیت بحال کردی۔

سینیٹ کے 8 جبکہ قومی اسمبلی کے مزید 25 اورخیبرپختونخوا اسمبلی کے 3ارکان کی رکنیت بحال کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن نے سالانہ مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع کرانے پر اراکین کی رکنیت بحال کی ہے۔

رکنیت بحال ہونے والے اراکین میں سینیٹر تاج حیدر، سینیٹر شوکت ترین، سینیٹر عبدالغفور حیدری، دوست محمد،طارق بشیر چیمہ، محسن نواز رانجھا اور احسن اقبال سمیت دیگر اراکین شامل ہیں۔

ان اراکین کی گزشتہ روزسالانہ گوشوارے جمع نہ کرانے پررکنیت معطل کی گئی تھی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی الیکشن کمیشن نے 25اراکین پارلیمنٹ کی رکنیت بحال کردی تھی، جن میں قومی اسمبلی کے 21 اور سینیٹ کے 4 ارکان شامل تھے۔

ECP

اسلام آباد

Senator

MNA

membership