Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حکمران جو مرضی چال چل لیں، الیکشن کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے، شیخ شید

عمران خان نے اسمبلیوں میں جانے کا نام لیا تو ان کے چھکے چھوٹ گئے
شائع 18 جنوری 2023 09:33am
فوٹو۔۔۔ اے ایف پی
فوٹو۔۔۔ اے ایف پی

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اسمبلیوں میں جانےکا نام لیا تو ان کے چھکے چھوٹ گئے، حکمران جو مرضی چال چل لیں، الیکشن کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ حکمرانوں کی نام نہاد جمہوریت بے نقاب ہوگئی ہے جو اسپیکر کہتا تھا کہ میں ایک ایک کا استعفیٰ منظور کروں گا، اس نے 35 استعفے منظور کرکے مسلم لیگ (ن) کی خوفزدہ قیادت کو بے نقاب کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح ملک تباہی کی طرف جارہا ہے، اگر بروقت قدم نہ اٹھایا تو ملک بدنظمی کی طرف چلاجائے گا۔

اپنے ایک اورٹویٹ میں سابق وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اسمبلیوں میں جانےکا نام لیا تو ان کے چھکے چھوٹ گئےاور حکومت نے35ممبروں کا استعفیٰ الیکشن کمیشن سےمنظور کراکے خود کو مزید گندہ اور پراگندہ بنادیا ہے۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ حکمران جو مرضی چال چل لیں حالات کی سنگینی ایسی ہے کہ الیکشن کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے، جمعرات کو لندن میں پریس کانفرنس سے خطاب کروں گا۔

Sheikh Rasheed

اسلام آباد

imran khan

Awami Muslim League