Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہوشاب میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک

آپریشن کے دوران دیسی ساختہ بموں سمیت اسلحہ اور گولہ بارود برآمد
شائع 18 جنوری 2023 08:29am
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ اے ایف پی
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ اے ایف پی

بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گزشتہ کچھ عرصے سے ہوشاب کے علاقے تلسر میں ایم 8 شاہراہ پر دیسی ساختہ بم نصب کرنے سمیت سیکیورٹی فورسز اور شہریوں پر فائرنگ کے واقعات میں اضافہ دیکھا گیا گیا تھا۔

جس پر سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا پتہ لگا کر آپریشن شروع کیا، علاقے کی مسلسل نگرانی کے بعد دہشت گردوں کے ٹھکانے کا پتہ لگایا گیا اور ان خفیہ اطلاعات کی روشنی میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے سیکورٹی فورسز کو علاقے میں داخل کیا گیا اور دہشت گردوں کے فرار ہونے کے راستے مسدود کردیے گئے۔

آپریشن کے دوران 4 دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کردی، شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران چاروں دہشت گرد مارے گئے۔

آپریشن کے دوران دیسی ساختہ بموں سمیت اسلحہ اور گولہ بارود کا ذخیرہ برآمد کر لیا گیا۔

ISPR

بلوچستان

security forces

operation

terrorist killed

hoshab