Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

”عمران خان قومی اسمبلی کی تمام 33 نشستوں سے الیکشن لڑیں گے“

تحریک انصاف تمام نشستوں پر لڑے گی، فواد چوہدری
شائع 17 جنوری 2023 11:57pm
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان۔ فوٹو — فائل
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان۔ فوٹو — فائل

رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پارٹی چیئرمین عمران خان تمام 33 نشستوں سے الیکشن لڑیں گے۔

ایک ٹویٹ میں فواد چوہدری نے لکھا کہ تحریک انصاف تمام نشستوں پرالیکشن لڑے گی اور عمران خان ان 33 نشستوں پر تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے۔

واضح رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے 35 پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کے استعفے منظور کرلیئے ہیں جس کے بعد الیکشن کمیشن نے تمام نشستوں کو ڈی نوٹیفائی کردیا۔

پی ٹی آئی کی ان 35 نشستوں میں دو مخصوص نشستیں بھی شامل ہیں، اس طرح 33 نشستوں پر ضمنی الیکشن لڑا جائے گا۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین اس سے قبل بھی ضمنی انتخابات میں 7 نشستوں سے انتخابات میں حصہ لیکر 6 سیٹوں سے کامیاب ہوگئے تھے۔

pti

imran khan

National Assembly

Fawad Chaudhary

PTI Resignation