Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Awwal 1446  

فی تولہ سونا 100 روپے سستا ہوگیا

فی تولہ سونا 1 لاکھ 84 ہزار 400 روپے کی سطح پر آگیا ہے
شائع 17 جنوری 2023 06:40pm
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 6 ڈالر سستا۔ فوٹو — فائل
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 6 ڈالر سستا۔ فوٹو — فائل

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اُتار چڑھاؤ کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 100 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 1 لاکھ 84 ہزار 400 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 86 روپے کمی سے 1 لاکھ 58 ہزار 93 روپے ہوگئی ہے جب کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 2080 روپے پر برقرار ہے۔

اس کے علاوہ عالمی مارکیٹ میں 6 ڈالر کمی کے بعد فی اونس سونا 1909 ڈالرز کا ہوگیا ہے۔

Gold prices

gold market

karachi gold rates

Gold rates Pakistan