Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی کا میئر بنانا ہمارا حق ہے، دیگر جماعتوں سے اتحاد کیلئے فیصلہ کریں گے، وزیراعلیٰ سندھ

اتنے پُر امن الیکشن تاریخ میں کبھی نہیں ہوئے، مراد علی شاہ کا دعویٰ
اپ ڈیٹ 18 جنوری 2023 12:05am
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ۔ فوٹو — فائل
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ۔ فوٹو — فائل

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی کا میئر بنانا پیپلز پارٹی کا حق ہے، اس کے لئے دیگر جماعتوں سے اتحاد کا فیصلہ کریں گے۔

جامشورو میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم پر بھرپور اعتماد کرنے کے لئے سندھ کے عوام کا شکر گزار ہوں، پیپلز پارٹی نے کراچی میں سب سے زیادہ نشستیں جیتی ہیں، لہٰذا میئر بنانا ہمارا حق ہے، البتہ دیگر جماعتوں سے اتحاد کے لئے فیصلہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ملک کے ساتھ جو کیا وہ سب کو پتا ہے، وزیرا علیٰ محمود خان کو مشورہ دوں گا کہ کوئی وجہ ہو تو اسمبلی تحلیل کریں، ایک شخص کی انا کے لئے اسمبلی توڑنا ٹھیک نہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ حلقہ بندیوں کے لئے ایم کیو ایم ہر فورم پر جا چکی ہے، انتخابات کے لئے ہم کو سکیورٹی سے متعلق بہت خدشات تھے، اس کے باوجود اتنے پُر امن الیکشن تاریخ میں کبھی نہیں ہوئے۔

PPP

Syed Murad Ali Shah

Karachi Local Bodies Election 2023