Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

الیکشن کمیشن نے 25 اراکین پارلیمنٹ کی رکنیت بحال کردی

مالیاتی گوشوارے جمع کرانے پر اراکین کی رکنیت بحال کی گئی ہے
شائع 17 جنوری 2023 02:50pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل

مالیاتی گوشوارے جمع کرانے الیکشن کمیشن نے 25 اراکین پارلیمنٹ کی رکنیت بحال کردی ہے۔

معطل271 اراکین پارلیمان میں سے 25 اراکین اسمبلی کی رکینت بحال کردی گی، الیکشن کمیشن نے مالیاتی گوشوارے جمع کرانے پر اراکین کی رکنیت بحال کی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق بحال ہونے والے اراکین میں قومی اسمبلی کے 21 اور سینیٹ کے 4ارکان شامل ہیں۔

وزیردفاع خواجہ آصف،اپوزیشن لیڈرراجہ ریاض ،چیئرمین پی اے سی نورعالم خان ،شزہ فاطمہ خواجہ، مسرت آصف خواجہ ،رضا ربانی کھر، شاہدرہ رحمانی اور سید باسط احمد کی رکنیت بحال ہوگئی۔

اس کے علاوہ سینیٹراحمد خان اورسینیٹرانوارالحق کاکڑکی رکنیت بھی بحال کردی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز مقررہ وقت گزرنے کےباوجود مالیاتی گوشوارے جمع نہ کرانے پر 271 اراکین قومی اسمبلی ، سینیٹر اورصوبائی اسمبلی اراکین کی رکنیت معطل کردی،جس کی وجہ سے معطل ممبران اجلاسوں میں شریک نہیں ہوسکیں گے اس کے ساتھ ساتھ اعتماد کے ووٹ سمیت قانون سازی میں بھی شریک نہیں ہوسکیں گے ۔

ECP

اسلام آباد

Senator

MNA

membership