Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونے کے بعد رشبھ پنت کا پہلا پیغام

بھارتی کرکٹ اسٹار ”دو ہیروز“ کے شکرگزار
شائع 17 جنوری 2023 11:22am
تصویر: اے ایف پی
تصویر: اے ایف پی

خوفناک ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والے بھارتی کرکٹ اسٹاررشبھ پنت نے اُن ”دو ہیروز“ کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے کرکٹرکی گاڑی سڑک کے ڈیوائیڈرسے ٹکرا کر آگ لگنے کے بعد انہیں اسپتال پہنچانے میں مدد کی تھی۔

وکٹ کیپر بلے باز کی مرسڈیز ایس یو وی کو 30 دسمبر کو نئی دہلی ہائی وے پر اترکھنڈ کے قریب حادثہ پیش آیا تھا۔ ہائی وے کی ریلنگ سے ٹکرانے کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی تھی ۔

حادثے میں رشبھ شدید زخمی ہونے والے 25 سالہ رشبھ کو علاج اور سرجری کے لیے ہوائی جہاز سے ممبئی لے جانے سے پہلے دہرادون کے مقامی اسپتال لے جایا گیا تھا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے بتایا تھا کہ پنت کو کے دائیں گھٹنے ، کلائی اور ٹخنے میں چوٹ کے علاوہ ان کی پشت بھی متاثرہوئی ہے۔

یہ زخمی ہونے کے بعد سے رشبھ کا پہلا پیغام ہے۔ کرکٹرنے بتایا کہ ان کی صحتیابی کا عمل شروع ہوچکا ہے اور وہ آنے والے چیلنجز کے لیے تیار ہیں۔

اسپتال کے بسترسے تصویرشیئرکرنے والے پنت نے کہا کہ وہ رجت کمار اور نشو کمار کے ”ہمیشہ شکر گزار اور مقروض“ رہیں گے۔

انہوں نے ہمت بندھانے اورحوصلہ بڑھانے پر ڈاکٹرز، نیک خواہشات کا اظہار کرنے والے مداحوں،ساتھی کرکٹرز، ڈاکٹرز اوردیگر کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ہو سکتا ہے میں انفرادی طور پر سب کا شکریہ ادا کرنے کے قابل نہیں ہوں ، لیکن مجھے ان دو ہیروز کا اعتراف کرنا چاہیے جنہوں نے میری مدد کی اور میرا اسپتال پہنچنا یقینی بنایا۔

مداحوں کو اپنے کامیاب آپریشن کی خوشخبری سنانے والے رشبھ نے گورنمنٹ حکام اور بھارتی کرکٹ بورڈ کا بھی شکریہ اداکیا۔

انڈین پریمیئر لیگ میں دہلی کیپٹلز کی ٹیم کے کپتان رشبھ پنت مارچ کے آخر یا اپریل میں شروع ہونے والے کیش سے بھرپور ٹورنامنٹ سے محروم ہو جائیں گے۔ نہیں فروری اور مارچ میں آسٹریلیا کے آنے والے دورہ بھارت کے پہلے دو ٹیسٹ میچوں کے لیے بھی اسکواڈ سے باہر رکھا گیا تھا۔ روایتی حریف چار ٹیسٹ کھیلیں گے۔

پنت ٹیسٹ اسکواڈ کے ایک اہم کھلاڑی ہیں جنہوں نے گزشتہ 3 سالوں میں بھارت کی کئی فتوحات میں اہم کرداراداکیا۔

india

cricket

IPL

Indian cricket team

Rishabh Pant