Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شاہ رخ خان کیلئے برج خلیفہ سنیما میں تبدیل ہوگیا

بھارتی فلم پٹھان 25 جنوری کو ریلیز کی جائے گی
اپ ڈیٹ 16 جنوری 2023 09:58pm

بالی وڈ کے نامور اداکا ر شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کے ٹریلر دنیا کی بلند و بالہ عمارت برج خلیفہ پر کی نمائش کردی گئی۔

بالی وڈ کنگ شارخ خان کی آنے والی فلم پٹھان کے ٹریلر کی نمائش دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ پر کی گئی۔

نمائش کےموقع پر شارخ خان بھی موجود تھے جبکہ ان کے ہزاروں مدحواں نے بھی شرکت کی ۔

بالی وڈ کنگ فلم پٹھان کی پوری مارکیٹنگ ٹیم کے ہمراہ دبئی میں موجود ہیں جہاں انٹرنیشنل ٹی20 میچز کے دوران بھی پٹھان کا ٹریلر چلایا جائے گا جس میں شارخ خان اور ان کی پوری ٹیم شرکت کرے گی ۔

فلم پٹھان 25 جنوری کو ہندی، تامل اور تیلگو زبانوں میں ریلیز کی جائے گی۔فلم کے مرکزی کرداروں میں شاہ رخ خان، دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم، ڈمپل کپاڈیہ سمیت دیگر شامل ہیں۔

Shahrukh Khan

Pathaan