Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کیا آپ جانتے ہیں مس یونیورس بننے والی آر بونی گیبریل کون ہیں ؟

امریکی حسینہ آر بونی گیبریل نے مس یونیورس کا مقابلہ جیت لیا
اپ ڈیٹ 16 جنوری 2023 10:21pm

امریکی ریاست لوزیانا میں ہونئے والے مقابلے میں امریکی حسینہ آر بونی گیبریل نے مس یونیورس کا مقابلہ جیت لیا۔

مس یونیورس مقابلے میں امریکا سمیت دنیا کے 84 ممالک سے تعلق رکھنے والی حسیناؤں نے شرکت کی لیکن یہ تاج امریکا کی آر بونی گبریل نے جیت لیا۔

آر بونی گیبریل کون ہیں؟ 28 سال کی آر بونی گیبریل ہیوسٹن ٹیکساس میں پیدا ہوئیں۔ ان کے والد فلپائن سے آنے والے تارک وطن ہیں اور والدہ ٹیکساس کی ہیں۔

نئی مس یونیورس آر بونی گیبریل بنیادی طور پر مس ٹیکساس ہیں،انہوں نے اس وقت توجہ حاصل کی جب انہوں نے گزشتہ سال مس یو ایس اے مقابلہ کے کیوریٹرز کی طرف سے پائیدار فیشن اور موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں پوچھے گئے سوالات کے دوران بات کی۔

بطور ماڈل اور فیشن ڈیزائنر انہوں نے مس یونیورس مقابلہ میں بھی اپنی شاندار جوابات کی روایت کو دہرایا۔

مس یونیورس کا خیال ہے کہ انسان اپنے کریئر اور روزمرہ کے طرز زندگی کے ذریعے کرہ ارض پر اثر انداز ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ایک فیشن ڈیزائنر ہوں، میں نے جو کپڑے پہنے ہیں وہ میں نے خود بنائے اور میں اپنی صنعت کے ساتھ زیادہ پائیدار ہونے کے لیے مختلف کپڑوں کو دوبارہ استعمال کرتی ہوں کیونکہ میں محسوس کرتی ہوں کہ یہ میرا فرض ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ہمیں کچھ صنعتوں اور اپنے گھروں میں زیادہ پائیدار ہونے کے لیے یہی کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کے اس جواب نے بظاہر جیوری کے ارکان کو متاثر کیا۔

گیبریل نے یونیورسٹی آف نارتھ ٹیکساس سے گریجویشن کی ہے۔ ان کے لیے فیشن ڈیزائن اہم ہے، وہ فی الحال ایک ماحول دوست فیشن ڈیزائنر اور ماڈل کے طور پر سرگرم ہے۔ انہیں فارغ وقت میں پینٹنگ، شاپنگ، ہیولا ہوپس اور یوگا پسند ہے۔

انہوں نے مقابلے کے فیشن شو میں اسٹیج پر اس وقت بھی توجہ مبذول کرائی تھی جب گزشتہ ہفتے چاند کی سطح پر ’ناسا‘ کی پہلی لینڈنگ کی سالگرہ منانے کے لیے انہوں نے خلابازوں کا لباس پہنا تھا۔ گیبریل نے اس موقع پر کہا تھا کہ اس لباس کا مقصد خواتین کو بڑے خواب دیکھنے اور دنیا کے لیے کچھ حاصل کرنے کی ترغیب دینا ہے۔

مس یونیورس کے تاج میں خاص کیا ہے؟

مس یونیورس کو پہنائے گئے تاج نے سب کی توجہ حاصل کرلی۔ یہ ایسا تاج تھا جو اس سے قبل کسی بھی مس یونیورس کے سر پر نہیں سجا۔ یہ ایک نایاب قسم کا تاج تھا جس پر شاہی نیلم اور سفید ہیرے جڑے گئے تھے۔

تاج کی لاگت 5 ملین اور 750 ہزار ڈالر تھی

نئی ملکہ کے سر پر جو تاج رکھا تھا اسے زیورات کی دنیا میں بین الاقوامی سطح پر ایک مشہور لبنانی گھر نے بنایا ہے،اس گھرانے کا عرب ہیڈ کوارٹر دبئی میں ہے اور اسے 3 بھائی چلا رہے ہیں ۔

اس تاج کو 110 قیراط نیلے نیلم اور 48 قیراط سفید ہیروں سے بنایا ہے۔ اس میں 45.14 قیراط کا نیلا شاہی نیلم سب سے اوپر دکھائی دے رہا ہے ۔

وینزویلا کی امندا ڈوڈیمل فرسٹ رنر اپ اور مس ڈومینیکن ریپبلک اینڈرینا مارٹنیز فوونیر دوسری رنر کے طور پر منتخب ہوئیں۔

Miss USA

Miss Universe 2023

R'Bonney Gabriel