Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اعتماد کا ووٹ: وزیراعظم سیکریٹریٹ نے قومی اسمبلی سے اراکین کی تازہ فہرستیں مانگ لیں

حکومت کو اسمبلی میں 181 اراکین کی حمایت حاصل، اسمبلی سیکٹریٹ
اپ ڈیٹ 16 جنوری 2023 09:52pm
وزیراعظم شہباز شریف قومی اسمبلی میں اظہار خیال کر رہے ہیں۔ فوٹو — رائٹرز
وزیراعظم شہباز شریف قومی اسمبلی میں اظہار خیال کر رہے ہیں۔ فوٹو — رائٹرز

وزیراعظم سیکرٹریٹ نے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ سے رابطہ کرکے اراکین کی تازہ ترین فہرستیں مانگ لی ہیں۔

اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق حکومت کو اسمبلی میں 181 اراکین کی حمایت حاصل جب کہ اپوزیشن کے اراکین کی تعداد 150 ہے اور مجموعی طور پر قومی اسمبلی کے اراکین کی اس وقت تعداد 331 ہے۔

اسمبلی سیکریٹریٹ کا کہنا ہے کہ حکومتی اتحاد کو ن لیگ کے 85، پیپلز پارٹی 58 اور ایم ڈبلیو ایم کے 14 جب کہ ایم کیو ایم 7، بی اے پی اور بی این پی کے 4، 4 اراکین کی بھی حمایت حاصل ہے۔

رپورٹ کے مطابق ق لیگ کے 3، جے ڈبلیو پی اور اے این پی کے ایک ایک رکن علاوہ قومی اسمبلی میں 4 آزاد اراکین بھی حکومت کے ساتھ ہیں۔

دوسری جانب اپوزیشن میں پی ٹی آئی کے 121 اور پی ٹی آئی منحرفین کے 21 اراکین شامل ہیں، جی ڈی اے 3، ق لیگ 2، بی اے پی، عوامی مسلم لیگ اور جماعت اسلامی کے ایک، ایک رکن اپوزیشن میں شامل ہیں۔

اسمبلی سیکریٹریٹ کی فرہست کے مطابق ایوان کی 11 سیٹیں خالی، 7 پر جیت کر عمران خان نے حلف نہیں لیا، ایک پر چیئرمین تحریک انصاف نااہل ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ محمود مولوی، ندیم خان اور روحیلہ حامد نے بھی منتخب ہو کر حلف نہیں لیا جب کہ اپوزیشن کے شکور شاد اور محمد میاں سومرو کا معاملہ عدالت میں ہے۔

pti

PDM

Shehbaz Sharif

National Assembly

Vote of Confidence

Prime Minister