Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نیپالی طیارے کے گر کر تباہ ہونے سے چند سیکنڈز قبل کی ویڈیو سامنے آگئی

طیارے نے کٹھمنڈو کے لیے اڑان بھری تھی،68 لاشیں نکال لی گئیں
شائع 16 جنوری 2023 01:18pm
تصویر: روئٹرز
تصویر: روئٹرز

نیپال میں گزشتہ روز گرکرتباہ ہونے والے اے ٹی آر طیارے کے گرنے سے کچھ دیر قبل مسافرکی بنائی گئی ویڈیو سامنے آگئی۔

حادثے کا شکارہونے والے اے ٹی آرطیارے نے اتوار کی صبح پوکھارا سے کٹھمنڈو کے لیے اڑان بھری تھی، آگ لگنے سے چند لمحے قبل ایک مسافر کے فون سے بنایا جانے والاویڈیو کلپ بنایا منظر عام آ گیا جس میں وہ مسکراتا بھی دکھائی دے رہا ہے۔

ویڈیو بنانے کے دوران ہیطیارہ گر جاتا ہے اور اس میں آگ لگ جاتی ہے۔ کلپ میں ہوائی جہاز گرنے اور کلپ کے آخری سیکنڈوں میں شعلے نمودار ہوتے بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔

عملے کے 4 افراد سمیت طیارے کے 72 مسافروں میں 10 غیرملکی باشندے بھی شامل تھے۔ نیپالی میڈیا رپورٹ کے مطابق ان غیر ملکی باشندوں میں2 جنوبنی کورین، 5 بھارتی، 4 روسی اور فرانس، ارجنٹینا، آسٹریلیا کا ایک ایک شہری شامل تھا۔

طیارے کے ملبے سے 68 لاشیں نکال لی گئیں ہیں۔

Nepal

Plane Crash

International Airport Nepal