Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی کی وزیراعظم سے اعتماد کا ووٹ لینے کی تیاریاں

صدرمملکت آئین کے آرٹیکل 91کی شق 7 کے تحت وزیراعظم کو ہدایت دینے کا اختیار رکھتے ہیں
شائع 16 جنوری 2023 12:54pm

پاکستان تحریک انصاف پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بعد اب وفاق کی جانب پیش قدمی کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف سے اعتماد کا ووٹ لینے کےلئے حکمت عملی مرتب کررہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان شہباز شریف سے اعتماد کےووٹ لینےکامطالبہ کر سکتے ہیں اور اس مقصد کے لیے صدر مملکت آئین کے تحت وزیراعظم کو ہدایت دے سکتے ہیں۔

آئین کے آرٹیکل 91کی شق 7 کے تحت وزیراعظم کو ہدایت دینے کا اختیار رکھنے والے صدر عارف علوی اعتماد کے ووٹ کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس بلائیں گے۔

آئین کے آرٹیکل 91 کی شق 7 کے بعد قومی اسمبلی قواعد36 متحرک ہوگا۔ وزیراعظم شہباز شریف کو عہدے پر رہنے کے لیے 172 ارکان کی حمایت درکارہوگی۔

صدر کی جانب سے اجلاس بلائے جانے کی سمری کےبعد قومی اسمبلی کا اجلاس قواعدوضابطہ کےتحت ہو گا جس میں اسپیکر اجلاس کی کارروائی کیلئے رائے شماری ڈویژن کا طریقہ کار اپنائیں گے ۔

واضح رہے کہ عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد174ووٹ سے کامیاب ہوئی تھی جبکہ شہباز شریف کو اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینا ہوگا۔

Shehbaz Sharif

imran khan

National Assembly

Arif Alvi

Vote of Confidence