Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارت میں سڑک کشادہ کرنے کے لیے صدیوں پُرانی مسجد شہید کردی گئی

مقامی مسلمانوں نے معاملے پرعدالت میں درخواست دائر کر رکھی تھی
شائع 16 جنوری 2023 11:52am

بھارت میں سڑک کشادہ کرنے کے نام پر 16 ویں صدی میں تعمیرکی جانے والی تاریخی مسجد شہید کردی گئی۔

بھارتی ریاست اترپردیش میں متعصب وزیراعلیٰ آدیتیہ ناتھ کی سرپرستی میں کی جانے والی مسلمان دشمن کارروائیوں کے تحت قدیم مسجد کو شہید کردیا گیا۔

مسلمانوں کو ختم کرنے کے سرکاری ایجنڈے پرعمل درآمد کرنے والی اس کارروائی کے دوران بنائی گئی ویڈیوز سوشل میڈیا پروائرل ہیں۔

ویڈیوزمیں انتطامیہ کے اہلکاروں کو بلڈورز کی مدد سے مسجد شہید کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ایسا کرنے والوں کا دعویٰ ہے کہ مسجد سڑک کی کشادگی کی راہ میں رُکاوٹ بن رہی تھی، اس لیے ایسا کیا گیا۔

واضح رہے کہ مسجد انتظامیہ اور علاقے کے رہائشی مسلمانوں نے مسجد کو شہید ہونے سے بچانے کے لیے مقامی عدالت میں درخواست دائر کررکھی تھی جس کی سماعت سے 2 روز قبل ہی ریاستی سرپرستی مین مسجد شہید کردی گئی۔

india

Mosque Demolished

mosque bulldozed

Uttar Pardesh