Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چین میں کورونا وائرس سے اموات 60 ہزار تک جا پہنچیں

مرنے والوں میں بیشتر افراد کی عمر80 سال سے زائد تھی
شائع 16 جنوری 2023 09:01am
تصویر/ روئٹرز
تصویر/ روئٹرز

چین میں کورونا وائرس کے کیسز میں ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا ہے جس کے باعث ایک ماہ میں اموات 60 ہزار تک جا پہنچیں ہیں۔

حکام کے مطابق چین میں 8 دسمبر سے 12 جنوری کے درمیان کورونا سے 59 ہزار 900 اموات ریکارڈ کی گئیں ہیں۔

مرنے والوں میں بیشتر افراد کی عمر 80 سال سے زائد تھی اور کئی افراد پہلے سے ہی کسی دوسری بیماری کی زد میں تھے۔

COVID 19

china

China Covid