Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسٹیبلشمنٹ شفاف انتخابات کرائے، عمران خان

علیم خان نے دو سو ارب روپے کی زمین فروخت کی کسی نے نوٹس نہیں لیا، عمران خان
شائع 15 جنوری 2023 05:40pm

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک میں اب بھی سیاسی انجینئرنگ جاری ہے، پنجاب اور وفاق میں کمزور مینڈیٹ ملا تو مزاحمت کریں گے۔

ٹی وی پروڈیوسرز کے وفد سے ملاقات کے دوران عمران خان نے کہا کہ اس وقت ملک نوے فیصد ڈیفالٹ ہو چکا ہے، علیم خان نے دو سو ارب روپے کی زمین فروخت کی، اتنی بڑی فروخت کا کسی نے نوٹس نہیں لیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے دور میں بہترین خارجہ پالیسی تھی، کبھی کسی کا امریکا میں ایسا استقبال نہیں ہوا جیسا میرا ہوا۔

عمران خان نے کہا کہ اُمید ہے موجودہ اسٹیبلشمنٹ شفاف انتخابات کروائے گی۔

pti

imran khan