ایم کیو ایم نے فرار کا راستہ اختیار کیا، حافظ نعیم
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کے بائیکاٹ کے اعلان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ہے کہ ان لوگوں نے فرار کا راستہ اختیار کیا ہے۔
امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ آج کے الیکشن سےمتعلق بات کرنی ہے کراچی کے لوگ بے یارو مددگار ہیں لوگ ہمارے ساتھ جوڑتے چلے گئے لیکن ہم نے اس شہر کیلیے آوازاٹھائی اور ہمارے علاوہ تمام جماعتیں انتخابات سے بھاگ رہی تھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ انتخابات ملتوی کرانے کی کوشش کی گئی ایم کیوایم کو چاہیے کہ الیکشن کا حصہ بنے، ان لوگوں نے فرار کا راستہ اختیار کیا ہے، عوام گھروں سے ووٹ ڈالنے نکلیں کراچی کے حقوق کیلیے ہم نے جدوجہد کی ہے۔
امیرجماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ اگرجدوجہدنہ کرتے یہ لوگ 10سال بھی انتخابات نہ کراتے یہ لوگ عوام کا سامنا نہیں کرسکتے حلقہ بندیاں درست نہ ہونے پرہمارے بھی تحفظات ہیں الیکشن کمیشن انتخابات شفاف بنانے کیلیے کردارادا کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ آج کا الیکشن صاف اور شفاف ہونا چاہیے امن وامان برقراررکھنا سندھ حکومت اورالیکشن کمیشن کا کام ہے یہ دھاندلی کریں گے تو ہم نشاندہی کریں گے۔
Comments are closed on this story.