Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

والد کی خواہش پر ایک سال قبل ہی شادی کرلی تھی، محب مرزا

محب مرزا کے والد جنوری 2022 میں انتقال کر گئے تھے
شائع 15 جنوری 2023 12:16am

اداکار محب مرزا نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے گزشتہ سال والد کی خواہش پر شادی کرلی تھی اور اب وہ تنہا زندگی نہیں گزار رہے۔

محب مرزا گزشتہ روز میزبان تابش ہاشمی کے پروگرام ’ہنسنا منع ہے‘ میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے شادی کے سوال پر وضاحت کی مگر یہ نہیں بتایا کہ انہوں نے ایک سال قبل کس سے شادی کی تھی۔

محب مرزا نے شادی کے سوال پر بتایا کہ خدا کا شکر ہے، انہوں نے ایک سال قبل ہی شادی کرلی تھی اور اب وہ تنہا زندگی نہیں گزار رہے۔

اداکار نے مزید بتایا کہ ان کے والد کی خواہش تھی کہ وہ اکلوتے بیٹے کو زندگی میں ہی شادی شدہ دیکھ کر جائیں، اس لیے انہوں والد کے انتقال سے قبل ہی گزشتہ برس شادی کرلی تھی۔

محب مرزا کے والد محسن مرزا جنوری 2022 میں انتقال کر گئے تھے، تاہم اداکار نے اپنی شادی کی تاریخ نہیں بتائی۔

یاد رہے کہ معروف اداکار محب مرزا اور اداکارہ صنم سعید کی شادی کی افواہیں کئی سالوں سے جاری ہیں تاہم اس بحث نے اس وقت زور پکڑا جب اب اداکارہ صنم سعید کی جانب سے نئے سال پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں وہ محب مرزا کے ہمراہ سیر سپاٹوں کی رومانوی تصاویر کو بھی ویڈیو کا حصہ بنایا تھا۔

واضح رہے کہ اکتوبر 2019 میں پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی آمنہ شیخ اور محب مرزا میں شادی کے 14 سال بعد علیحدگی ہو گئی تھی۔

دونوں ستارے 2005 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے۔

اداکارہ صنم سعید نے 2015 میں اپنے دوست فرحان حسن سے شادی کی تھی جس کے بعد انہوں نے پاکستان چھوڑ دیا تھا تاہم کچھ ذاتی اختلافات کے باعث دونوں کی علیحدگی ہوگئی تھی۔

Sanam Saeed

Mohib Mirza