Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کی ق لیگ کو پی ٹی آئی میں ضم ہونے کی پیشکش

جنرل (ر) باجوہ ایکسٹینشن سے پہلے اور بعد میں مختلف ثابت ہوئے، پی ٹی آئی چیئرمین
شائع 14 جنوری 2023 09:03pm
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان۔ فوٹو — فائل
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان۔ فوٹو — فائل

سابق وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں ق لیگ کو ضم ہونے کی درخواست کردی۔

نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ پنجاب اسمبلی تحلیل کرکے اصل قربانی ق لیگ نے دی، ہم نے ق لیگ کو پی ٹی آئی کو ضمن ہونے کی درخواست کی ہے، پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر انتخابات لڑنا ق لیگ کے اپنے مفاد میں ہے۔

شہباز شریف کو اتنی ٹینشن دوں گا کہ انہیں نیند کی گولیاں کھانی پڑیں گی

انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان کو ایک مضبوط حکومت کی ضرورت ہے، شہباز شریف ہمیشہ رشوت دیتے ہوئے آئے ہیں، انہیں اتنی ٹینشن دوں گا کہ نیند کی گولیاں کھانی پڑیں گی۔

اعتماد کے ووٹ کے علاوہ شہباز شریف کو کافی طرح سے ٹیسٹ کریں گے

عمران خان نے کہا کہ ہم نے وزیراعظم شہباز شریف سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے، پارٹی کے مشاورتی اجلاس میں فیصلہ کریں گے کہ یہ اقدام کب اٹھانا ہے، البتہ شہباز شریف کو ٹیسٹ کریں گے، کافی آپشنز پر غور کر رہے ہیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ پنجاب کبھی بھی اسٹیبلشمنٹ کے خلاف کھڑا نہیں ہوتا تھا، جدھراسٹیبلشمنٹ ہوتی ہے ادھر پنجاب کھڑا ہوتا ہے، 17 جولائی کے انتخابی نتائج پنجاب کی سیاست پر اثر انداز ہوئے، پنجاب کی سیاست پورے پاکستان کی سیاست پر اثر ڈالتی ہے۔

جنرل (ر) باجوہ ایکسٹینشن سے پہلے اور بعد میں مختلف ثابت ہوئے

سابق وزیراعظم نے کہا کہ جنرل باجوہ نے مجھے کہا احتساب کو چھوڑیں معیشت پر توجہ دیں، ہماری حکومت میں کیسز نہیں بنے بلکہ ان کے خلاف پرانے کیسز تھے، البتہ میں چوری اور منی لانڈرنگ نہیں، میں ملک کو آگے لے کر جانے کے لئے آیا تھا۔

سابق آرمی چیف سے متعلق سوال پر عمران خان نے کہا کہ مجھے جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن نہیں دینی چاہیے تھی، انہیں مدت ملازمت میں توسیع دینا میری غلطی تھی، جنرل باجوہ ایکسٹینشن سے پہلے اور بعد میں مختلف ثابت ہوئے، ہماری حکومت میں اختیار کسی اور کے پاس تھا۔

pti

PDM

Shehbaz Sharif

imran khan

General Qamar Javed Bajwa

PMLQ