Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کسی پر اب بھروسہ کرنا میرے لیے مشکل ہے، اداکارہ طوبی انور

طوبیٰ انور کا دوسری شادی سے متعلق بیان وائرل
شائع 14 جنوری 2023 07:43pm

مرحوم میزبان عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ سیدہ طوبیٰ انور نے دوسری شادی کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

حال ہی میں اداکارہ طوبیٰ انور نے ایک ایک پاڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی زندگی سے متعلق مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

انہوں نے دوسری شادی کے بارے میں کہا کہ میں دوسری شادی کرونگی لیکن اس سے پہلے اپنا کیریئر بنانا چاہتی ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ وہ اپنی زندگی کے کسی موقع پر دوبارہ شادی کرنے پر غور کر سکتی ہیں لیکن وہ ابھی خود پر توجہ مرکوز کرنا چاہتی ہیں ۔ وہ دوبارہ شادی کرنے سے پہلے خود کو مضبوط کرنا چاہتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جیسا میرا تجربہ رہا اس کی وجہ سے کسی پر بھروسہ کرنا میرے لیے مشکل ہے۔

یاد رہے کہ عامر لیاقت سے شادی سے پہلے طوبیٰ انور ایک ٹی وی شو کی پروڈکشن ٹیم میں کام کرتی تھیں، عامر لیاقت سے شادی کے بعد انہوں نے ماڈلنگ اور ڈراموں میں اداکاری کا آغاز کردیا تھا۔

طوبیٰ انور نے عامر لیاقت سے پہلی شادی کی تھی لیکن کچھ عرصے کے بعد ہی اُن کی علیحدگی ہوگئی تھی۔

Aamir Liaquat Hussain

Tuba Anawar