Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اعتماد کا ووٹ نہ دینے پر مومنہ وحید کے گھر پر پی ٹی آئی کا احتجاج

عوامی مینڈیٹ سے کھلواڑ اور کپتان سے غداری ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، آئی ایس ایف
شائع 14 جنوری 2023 05:25pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی خاتون رکن صوبائی مومنہ وحید کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کو اعتماد کا ووٹ نہ دینے پر طلباء تنظیم انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریش (آئی ایس ایف) راولپنڈی کے نوجوان سڑکوں پر نکل آئے اور ان کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

آئی ایس ایف راولپنڈی کا کہنا تھا کہ عوامی مینڈیٹ سے کھلواڑ اور کپتان سے غداری ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

آئی ایس ایف کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ضمیر فروش مومنہ وحید کو عمران خان سے غداری مہنگی پڑگئی، لوٹے گھر میں محسور ہو کر رہ گئے۔

آئی ایس ایف راولپنڈی کے نوجوان اور اہل علاقہ نے مومنہ وحید گھر کے باہر شدید احتجاج کیا۔

مومنہ وحید جن کا تعلق راولپنڈی سے ہے اور وہ مخصوص نشست پر ایم پی اے ہیں۔

مومنہ وحید سمیت چار دیگر پی ٹی آئی ایم پی ایز نے وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کو اعتماد کا ووٹ نہیں دیا تھا۔

pti

isf

Momina waheed