Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

گورنر پنجاب کی جانب سے اسمبلی تحلیل کا نوٹیفکیشن جاری کئے جانے کا امکان

گورنر پنجاب کی وزیراعظم شہباز شریف سے ون آن ون ملاقات
شائع 14 جنوری 2023 05:06pm

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان کی جانب سے اسمبلی تحلیل کرنے کا نوٹیفکیشن آج جاری ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق نوٹیفکیشن جاری ہونے پر موجودہ وزیراعلیٰ ہی نگران کے آنے تک کام جاری رکھیں گے۔

گورنر پنجاب نے وزیراعظم شہباز شریف سے ون آن ون ملاقات کی ہے، جس میں پنجاب اسمبلی کی تحلیل سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر پنجاب وزیراعظم سے ملاقات کے بعد واپس روانہ ہوگئے۔

یاد رہے کہ تین روز قبل وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری گورنر کو بھیجی تھی اور آئین کے تحت گورنر پنجاب کو 48 گھنٹوں کے اندر سمری پر دستخط کرنے ہوتے ہیں۔

punjab assembly

governor punjab

baligh ur rehman

Assembly dissolution