Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ حکومت کی درخواست مسترد: بلدیاتی انتخابات شیڈول کے مطابق ہونگے، صوبائی الیکشن کمشنر

"500 کے قریب پولنگ اسٹیشنز پر رینجرز کی تعیناتی ہوگی"
اپ ڈیٹ 14 جنوری 2023 03:13pm
الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا کہ الیکشن شیڈول کے مطابق ہوں گے، صوبائی الیکشن کمشنر - اسکرین گریب
الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا کہ الیکشن شیڈول کے مطابق ہوں گے، صوبائی الیکشن کمشنر - اسکرین گریب

صوبائی الیکشن کمشنراعجاز انور نے کہا کہ آج شام تک انتظامات مکمل ہوجائیں گے تمام ووٹرز سے کہتا ہوں کل ووٹ کیلئے نکلیں،الیکشن شیڈول کے مطابق ہوں گے

صوبائی الیکشن کمشنراعجاز انور نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج شام تک انتظامات مکمل ہوجائیں گے 500 کے قریب پولنگ اسٹیشنز پر رینجرز کی تعیناتی ہوگی، تمام ووٹرز سے کہتا ہوں کل ووٹ کیلئے نکلیں۔

اعجاز انور نے کہا کہ حکومت سندھ کی درخواست کا جائزہ لیا گیا الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا کہ الیکشن شیڈول کے مطابق ہوں گے، ہم الیکشن کمیشن کے احکامات کے پابند ہیں اس الیکشن کے طریقے کو فول پروف بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے آج اہم اجلاس طلب کیا گیا تھا جس میں سندھ حکومت کے تحفظات کا جائزہ لیا گیا تھا، کیونکہ سندھ حکومت نے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کے لئے صوبائی الیکشن کمیشن کو خط لکھا تھا۔

خط میں کہا گیا تھا کہ کہ کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں ہونے والے انتخابات ملتوی کئے جائے کیونکہ سیکیورٹی مسائل کا سامنا ہے، کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش آسکتا ہے، سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات ہونے تک بلدیاتی الیکشن ملتوی کئے جائیں۔

Sindh government

Sindh Police

Sindh Local Bodies Election

Election Commission Pakistan