Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ممنوعہ فنڈنگ کیس:عمران خان کو پیشی کیلئے آخری وارننگ

گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری
اپ ڈیٹ 14 جنوری 2023 01:21pm
تصویر/ فیس بٰک
تصویر/ فیس بٰک

ممنوعہ فنڈنگ کیس میں فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں بینکنگ کورٹ نے تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کو عدالت پیشی کیلیے آخری وارننگ دے دی ہے۔

بینکنگ کورٹ کی جج رخشندہ شاہین نے ممنوعہ فنڈنگ کیس کی گزشتہ سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کو ایک آخری وارننگ اور موقع دیا جاتا ہے کہ وہ آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش ہوں۔

اس کے علاوہ جلد از جلد ایف آئی اے کے سامنے شامل تفتیش بھی ہوں۔ عدالت نے عمران خان کی ضمانت کی درخواست پر31 جنوری کو دلائل بھی طلب کر لئے ہیں۔

اسلام آباد

imran khan

Pakistan Tehreek Insaf