Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کی آواز پر لبیک کہا، آئندہ بھی ساتھ دینگے، پرویز الٰہی

"عمران خان سے جو وعدہ کیا اسے نبھایا
شائع 14 جنوری 2023 10:54am

وزیراعلیٰ پنجاب چودہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ عمران خان کی آواز پر لبیک کہا اور آئندہ بھی ساتھ دینگے، اسمبلی کی تحلیل کے بعد نگران سیٹ اپ مشاورت سے تشکیل پائے گا۔

وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی کی زیر صدارت لاہور میں مشاورتی اجلاس ہوا جس میں اسمبلی تحلیل کی ایڈوائس کے بعد قانونی و آئینی پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں نگران وزیر اعلی کے نام کے حوالے سے بھی غور کیا گیا۔

چودہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ عمران خان سے جو وعدہ کیا اسے نبھایا، قانون اور آئین کے تحت کام کیا ہے، ہم جس کے ساتھ چلتے ہیں، خلوص اور دل سے ساتھ دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی آواز پر لبیک کہا ہے، آئندہ بھی ان کا ساتھ دیں گے، اسمبلی کی تحلیل کے بعد آئین کے تحت نگران سیٹ اپ مشاورت سے تشکیل پائے گا۔

Chaudhry Pervaiz Elahi